لاہور( لاہور نامہ)لاہور میں شادی سے انکار پر دو بہنوں پر فائرنگ کےخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع،
توجہ دلاﺅ نوٹس مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرایا گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ غازی روڈ میں ملزم عبداللہ نے دو سگی بہنوں پرشادی سے انکار پر فائرنگ کردی۔
ملزم کی فائرنگ سے کائنات جانبحق اور ایمن زخمی ہوئی۔
کیا پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔کیا پولیس نے اب تک ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ اس کیس کی اب تک کی تفتیش سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے۔