قمرزمان کائرہ

الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے 19تاریخ کو احتجاج کرینگے، قمرزمان کائرہ

لاہور (لاہور نامہ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی قبالی مجرم ہے،

قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہیں کہ وہ اپنا غیر جانبدارانہ کردار کس طرح سے ادا کرتے ہیں الیکشن کمیشن کے غیر جانبداری عرصہ دراز سے سوالوں کی زد میں ہے،

اس کے لیے اچھا موقع ہے وہ اس کیس کا غیر جانبدارانہ فیصلہ کر کے اپنے کچھ گناہ دھو لے، 19تاریخ کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔

انہوں نے پیپلزپارٹی پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا اجلاس میں ریلیوں کا جائزہ بھی لیا گیا ،19تاریخ کی ریلی کے ثمرات ابھی سے آنا شروع ہوگئے ہیں،ہمیں حکومتی وزرا کو شاباش دینی چاہیے،حکومتی وزرا نے اتنے اچھے کام پاکستان میں کیے جو بات پورا ملک سوچ رہا تھا وہ خان صاحب نے سچ کر دکھایا ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو شاباش دیتے ہیں آج پاکستان کا طیارہ روک لیا گیا کیونکہ ہم سے اسکی قسط نہیں دی گئی،

ای سی ایل میں شہزاد اکبر ملک کا نام بھی آگیا،اب تو براڈ شیٹ بھی طعنے دے رہا ہے ۔خان صاحب کی حکومت کو شاباش دینی چاہیے یو ٹرن کا دوبارہ اضافہ ہوا ہے،عمران خان کو ایک اور شاباش دینی ہے،

،یکم جنوری کے بعد آج پھر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،تمام ضرورت اشیا میں اضافہ کردیا ہے اس میں کوئی کمی لانے کو تیار نہیں اکانومی کو درست کرنے کے دعوے کرنے والے بابو کے کہنے مان کر پاکستان کی قوم کو رلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے کہاکہہ خان صاحب کو مبارک ہو انہوں نے برآمدات بھی بڑھا دی،میں سمجھتا ہوں قوم کے سامنے وزیر اعظم کی شکل واضح نظر آرہی ہے،

جب متفقہ استعفوں کا وقت آئیگا تو سب سامنے رکھیں گے،پاکستان میں جمہوری فضا ویسی نہیں جیسی دوسرے ممالک میں ہے،

پاکستان میں کبھی جمہوریت کو مستحکم ہونے نہیں دیاگیا۔پارٹی رہنما شیخ مقبول کے انتقال کے باعث اجلاس کو تعزیتی ریفرنس میںتبدیل کر دیا گیا۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔