پنجاب میں زرعی پیداوار کی استعداد میں اضافے

پنجاب میں زرعی پیداوار کی استعداد میں اضافے اور ویلیو چین کے حوالے سے اجلاس

لاہور ( لاہور نامہ) وزیر اعظم عمران خان نے زراعت کے شعبے کے بنیادی فوڈ سکیورٹی کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ زرعی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن پر بھرپور توجہ اورمکمل ٹائم لائن کے ساتھ جامع حکمت عملی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے موجودہ استعد اد کو تین گنا بڑ ھایا جاسکتا ہے ،

پنجاب حکومت زرعی پیداوار کی استعداد اور معیار کو بہتر کرنے کے لئے ہر زرعی پروڈکٹ کی ویلیو چین کے لئے علیحدہ اور جامع ایکشن پلان مرتب کرے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں زرعی پیداوار کی استعداد میں اضافے اور ویلیو چین کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔

پنجاب میں زرعی پیداوار کی استعداد میں اضافے اور ویلیو چین کے حوالے سے اجلاس
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں زرعی پیداوار کی استعداد میں اضافے اور ویلیو چین کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں وفاقی وزرا ء محمد حماد اظہر، مخدوم خسرو بختیار، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار ، صوبائی وزرا ء سید حسین گردیزی، محمد سبطین خان،وزیراعلی کی معاون خصوصی براے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے زرعی پیداوار میں وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اضافے اور ویلیو چینز کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی ۔

وزیر اعظم کو کسانوں کی مالی معاونت کے لئے کسان کارڈ کے اجرا ء پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت زرعی پیداوار کی استعداد اور معیار کو بہتر کرنے کے لئے ہر زرعی پروڈکٹ کی ویلیو چین کے لئے علیحدہ اور جامع ایکشن پلان مرتب کرے۔

وزیر اعظم نے مزید ہدایت کی کہ 60فیصد آبادی زراعت کے شعبے سے منسلک ہے لہٰذااس شعبے کی ترقی اور اس کو جدید خطوط پر استو ار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے زراعت کے شعبے کے بنیادی فوڈ سکیورٹی کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ زرعی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی اور مکمل ٹائم لائن کے ساتھ جامع حکمت عملی بنانے کی تاکید کی جس کے تحت موجودہ استعد اد کو تین گنا بڑ ھایا جاسکتا ہے ۔

وزیر اعظم نے زراعت کے شعبے میں مکمل اصلاحات کے لئے اس سے منسلک تمام شعبے جن میں لا ئیو سٹاک ، زرعی پیداوار ، فشریز شامل ہیںکو جدید اور کارپوریٹ انداز میں چلانے کے لئے ہدایت کی ۔وزیر اعظم نے اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کو زرعی شعبے کی اصلا حات میں در پیش تمام مسائل کے فوری تدارک اور حل کے لئے معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں نئے لیبر انسپکشن رجیم کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی ۔وزیر اعظم عمران خان کو نئے لیبر انسپیکشن رجیم پر بریفینگ دی گئی۔

صوبہ پنجاب میں نئے لیبر انسپکشن رجیم کے آغاز کی تقریب
وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں نئے لیبر انسپکشن رجیم کے آغاز کی تقریب میں شرکت

وزیر اعظم عمران خان نے لیبر کے استحصال کو رو کنے اور ایز اف ڈوئنگ بزنس کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا ء کے تناظر میں ملکی لیبر کا تحفظ اور سمال و میڈیم انڈسٹریز کا فروغ ناگزیر ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں نئے لیبر انسپیکشن رجیم کے آغاز کی حوصلہ افزائی کی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک جامع اور موثر حکمت عملی مرتب دینے کی ضرورت پر زور دیا جس سے ایک طرف لیبر کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے تو دوسری طرف صنعتی ترقی ہو۔وزیر اعظم عمران خان کہا کہ نئے ریجیم میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور اس پر کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔