ٹرین آپریشن تعطل کا شکار

دھند کی وجہ سے ٹرین آپریشن تعطل کا شکار ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور(لاہور نامہ)ملک بھر میں دھند کی وجہ سے ٹرین آپریشن تعطل کا شکار رہا ،

مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین ساڑھے تین گھنٹے ، کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ،کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس ایک گھنٹہ اورکراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس ٹرین ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔