کنول آفتاب

کنول آفتاب، ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز ، انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز کا سنگ میل عبور

لاہور (لاہور نامہ) جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار ہونے کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والی کنول آفتاب کے ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز جبکہ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

کنول آفتاب
کنول آفتاب، ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز ، انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز کا سنگ میل عبور

لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز مکمل ہونے اور انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز رکھنے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دو بڑے سنگ میل عبور کرلئے ہیں۔

کنول آفتاب نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپنے دوست ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ٹک ٹاک سٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمد اللہ میں ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔’

اْنہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ‘مجھے اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں۔

‘کنول آفتاب کے ٹک ٹا ک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں جبکہ اْن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اْن کیلئے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک سٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔