لاہور ( لاہور نامہ)نامور اداکارہ عائشہ عمرنے کہا ہے کہ جب تک ہم ذمہ داری دوسروں کے کندھوں پر ڈالتے رہیں گے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،
جب ایک محکمہ شہر کی صفائی ستھرائی میں ناکام ہو گیا ہے تو کیا عوام خود آگے بڑھے ہیں کہ اپنے شہر کو صاف کریں کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے ۔
عائشہ عمر نے کہا کہ ہمیشہ یہی سنا ہے کہ یہ میری ،یہ ہماری ذمہ داری نہیں ۔
اگرہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو اجتماعی کردارسے پہلے انفرادی کردارادا کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ سوچ لیا گیا ہے کہ ہم نے اپنے گلی محلوںمیں گند پھیلانا ہے کیونکہ اسے صاف کرنے کیلئے حکومت نے ایک محکمہ بنایا ہوا ہے ،
بھئی اگر وہ محکمہ کسی وجہ سے ناکام ہو گیا ہے تو کیا ہم گند پھیلانا چھوڑ نہیں سکتے، اپنے گھرکی طرح اپنے گلی محلے کو صاف نہیں رکھ سکتے تاکہ ہماری نئی نسل ہم سے سیکھے۔