لاہور/رائے ونڈ ر( لاہور نامہ) رائے ونڈ سفاری زو پارک سے نا معلوم چور چار کالے ہرن چوری کر کے لے گئے ،
تھانہ رائے ونڈ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی ۔
بتایا گیا ہے کہ رات گئے نا معلوم چور سفاری زو پارک سے شاخ مادہ چار کالے ہرن چوری کر کے لے گئے ۔
اس چوری کا علم صبح کے وقت ہوا جس کے بعد انتظامیہ نے تھانہ سٹی رائے ونڈ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چوری کی واردات کا سراغ لگانے کے لئے ڈیوٹی پر موجود عملے کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے ۔
انتظامیہ کے مطابق کیمروں میں چوری کی واردات کی فوٹیج نہیں آسکی ۔
ذرائع کے مطابق سفاری پارک کے عملے کی ملی بھگت کے بغیر جانور چوری نہیں ہو سکتے اس لئے ملازمین کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔