مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرانا

مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرانا انتہائی قابل مذمت ہے، محمد جاوید قصوری

لاہور (لاہور نامہ)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

حکمرانوں میں احساس نام کی کوئی چیز نہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنے تابوت میں خود ہی آخری کیل ٹھونک رہی ہے۔

مہنگائی کم اور عوام کو ریلیف نہ ملا تو موجودہ حکمرانوں کا انجام بھی سابقین جیسا ہوگا۔

مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم
مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرانا انتہائی قابل مذمت ہے، محمد جاوید قصوری

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول 3روپ 20پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل2روپے 95پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

اس اضافے سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ اشیاء خورد و نوش سمیت ہر چیز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ عوام کو درپیش حقیقی مسائل کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نا اہلی، کرپشن، بد عنوانی اورمالی بے ضابطگیوں کی نئی نئی داستانیں ہر روز منظر عام پر آرہی ہیں۔ آڈیٹر جنرل کے اپنے ادارے میں 180 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف لمحہ فکریہ ہے۔ آئین پاکستان کے تحت جس ادارے نے مالی وسائل کے استعمال کی مانیٹرنگ کرنا ہے اس کے اندر خرد برد اور بے ضابطگیاں حکومت وقت کی کمزور گرفت اور بے خبری کی انتہا ہے۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ کرپشن کے اس سکینڈل کی ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات ہونی چاہیں۔ نیب اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرے۔

جب تک ملک میں کرپشن، اور بد عوانی کا مکمل خاتمہ نہیں کرلیا جاتا ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتے۔ جاری کردہ