الیکشن کمیشن کا جواب

خفیہ بیلٹ ختم کرنے کیلئےسے متعلق ، الیکشن کمیشن کا جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (لاہور نامہ)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات صدر، وزیراعظم کے انتخابات کی مانندآئین کے تحت ہیں،خفیہ بیلٹ ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیم کرنا ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی ریفرنس پر 12 صفحات کا جواب سیکرٹری الیکشن کمیشن شاہجیل شہریار سواتی ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرایا۔

الیکشن کمیشن نے جمع کرائے گئے جواب میں سپریم کورٹ سے سینیٹ انتخابات پر رائے طلب کی ہے،

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات آئین کے تحت ہیں یاقانون کے تحت ہیں۔جواب میں کہا گیا ہے کہ خفیہ بیلٹ ختم کرنے کیلئے آئینی ترمیم کرنا ہوگی۔