لاہور(لاہور نامہ)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دوستوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا،
انڈسٹری سے وابستہ بہت سے لوگ میرے قریبی دوست ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے ۔
ریشم نے کہا کہ دوستوں کو کبھی بھی آزمائش میں نہیں ڈالنا چاہیے کیونکہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ شاید کسی وجہ سے دوست آپ کے معیار پر پورا نہ اتر سکے اور پھر اسے شرمندگی اٹھانا پڑے ۔
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک دوستی کو ماپنے کاپیمانہ صرف خلوص ہوناچاہیے ،
اگرکوئی شخص آپ کے ساتھ مخلص ہے تووہ ہیرا ہے اور دنیا میں اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ،
ایسے لوگوں کوکھونے سے ڈرناچاہیے۔