سینیٹر شبلی فراز

ایک کے بعد ایک ہندوستانی جھوٹ دنیا بھر کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایک کے بعد ایک ہندوستانی جھوٹ اور دھوکہ دہی دنیا بھر کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے،

فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ پاکستان مخالف جذبات کو ابھار کر مودی کو انتخابی کامیابی دلانے کیلئے بنایا گیا ۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بھارتی اینکر کے ٹرانسکرپٹس بی جے پی کی ہندتوا اکثریتی حکومت ،بھارتی انٹیلیجنس اور اس کے جنگجو میڈیا کے مابین ناپاک گٹھ جوڑ کو افشا کر رہے ہیں،

یہ پاکستان کے موقف کو سچ ثابت کرتا ہے کہ پلوامہ حملہ جھوٹ اور دغا بازی کے سوا کچھ بھی نہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ پاکستان مخالف جذبات کو ابھار کر مودی کو انتخابی کامیابی دلانے کے لئے بنایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت،افواہ سازی اور فالس فلیگ آپریشن اس مہم کا حصہ ہیں۔