لاہور (لاہور نامہ)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)کی جانب سے منظور شدہ شٹ ڈائون منسوخ کردیاگیا ہے.
جس کے باعث 18 اور 19 جنوری 2021 کو 500 کے وی گرڈ سٹیشن این ٹی ڈی سی روات میں 132کے وی بس بار کی سالانہ مرمت اور مینٹیننس کا کام فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔
مذکورہ کام بعد میں سرانجام دیا جائے گا۔
لہٰذا این ٹی ڈی سی کی جانب سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 132کے وی گرڈ سٹیشن اور 66کے وی گرڈ سٹیشنزکو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔