سندھ بیڈمنٹن ایسو سی ایشن

سندھ بیڈمنٹن ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام جو نئیر اور سینئر کھلاڑیوں کا ٹرائلز

کراچی (لاہورنامہ) سندھ بیڈمنٹن ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام جو نئیر اور سینئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز بتاریخ 14تا 15جنوری 2021 کراچی میں منعقدکئے گئے۔

جس میں تقریباً سندھ بھر سے 160لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

سیلیکشن کمیٹی میں سید کاظم علی شاہ ، عقیل قدیر ،عدنان صدیق ، مس نجمہ نے مین اور وویمن کے ٹرائلز منعقد کئے۔

پشاور (چارسدہ) میں منعقد ہونے والے نیشنل بیڈ منٹن چئمپین شپ، جو نئیرز کھلاڑی 28 تا 31جنوری اور سینئر 2تا 5فروری2021میں حصہ لینے کے لئے سندھ بیڈمنٹن ٹیم کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا تھا۔

مندرجہ ذیل کھلاڑی ان ٹرائلز میں کامیاب قرار پائے۔ ٓٓانڈر 15 بوائز: سمیع اللہ ہاشمی اور عبد الحد شیخ انڈر 17 بوائز: دمیر احمد، علی زین شیخ، معیز احمد، عبدل اللہ ہاشمی اور موذم طارق سیال، انڈر 17 گرلز: عمارہ اشتیاق، ثناء حنیف، مریم حنیف اور حیبا طارق انڈر 19 بوائز: طحہ، عبداللہ صدیقی، فیاض الرحمن، حمزہ اشتیاق اور فرمان انڈر 19گرلز: عمارہ اشتیاق اور اقراء ندیم سینئر کھلاڑیوں میں خواتین کی ٹیم میں سماء آصف، روشین اعجاز اور عمارہ اشتیاق جبکہ سینئر مردوں کی ٹیم میں عبداللہ صدیقی، محمد طحہ، فیاض الرحمن اور حمزہ خان منتخب ہوئے۔