اسلام آباد (لاہور نامہ)وزیر اعظم سے گورنر سندھ اور گورنر خیبر پختونخوا نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور سیف اللہ نیازی نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں صوبوں کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔