لاہور( لاہور نامہ) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ جی اگرپی ڈی ایم کا بیانیہ ناکام ہے تو جعلی وزیر اعظم روزانہ ترجمانوں کے اجلاس کیوں بلاتے ہیں؟،
راجکماری نے جعلی وزیراعظم کی دم پر پائوں رکھ دیا ہے اس لیے آپ جیسے فصلی بٹیروں کی نیندیں حرام ہوئی ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور تین سو کنال کا محل رکھنے والا وزیراعظم کہتا ہے دولاکھ تنخواہ میں میرا گزارہ نہیں ہوتا،
عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس چور وزیراعظم بننے کا کریڈٹ بھی حاصل کرلیا ہے ،عمران خان کے دو کتوں کا خرچہ اڑھائی لاکھ ماہانہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چینی اور گندم کے ڈاکوئوں میں اربوں روپے حصہ وصول کرنے والے شخص کی حالت آج بھی قابل رحم ہے ،نیازی صاحب فکر نہ کریں آپ سے ایک ایک چوری اور ڈاکے کا حساب لیا جائے گا،شہزاد اکبر سے براڈ شیٹ کمیشن کا حساب بھی لیا جائے گا۔