لاہور( لاہورنامہ)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی سیاست تنزلی کی اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ اب انہیں ایک دوسرے کا کندھا استعمال کرنا پڑ رہا ہے ،
حکومت کو اپوزیشن کی سر گرمیوں سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ اس وقت اپوزیشن جماعتیں خود اپنی حیثیت منانے کے جتن کر رہی ہیں ۔
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کے ہر احتجاج کا نتیجہ مزید ناکامی کی صورت میں نکلتاہے ۔ اپوزیشن ضرور سیاسی سر گرمیاں کرے لیکن یہ ملک و قوم کے مفاد میں ہونی چاہئیں جس کا حکومت خیر مقدم کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ جن کی اپنی سیاست حالت نزاع میں ہو اس سے حکومت کو کیا خطرات لا حق ہو سکتے ہیں ، ہم ہرگز یہ نہیں چاہتے کہ اپوزیشن مقابلے پر نہ ہو لیکن انہیں کرپشن کے نظریات اور بیانیے کو چھوڑنا ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معیشت کی رفتار بڑھانے کیلئے تمام شعبوں کو فعال کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔تعمیراتی شعبے کیلئے جو مراعات دی گئی ہیں اس سے دیگر بہت سے شعبے عروج حاصل کریں گے جس سے ہماری مجموعی گروتھ بڑھے گی۔