لاہور( لاہورنامہ)کیپٹل سٹی پولیس چیف کی جانب سے قبضہ گروپوں،بھتہ خوروں اور بد معاشوں کی جاری فہرست کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار وکیل کو اس نوعیت کے کیسز کے فیصلے پیش کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے رانا فراصت کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ گزشتہ سال جاری کی جانے والی فہرست کیخلاف حکم امتناعی جاری کر چکی ہے، پولیس کی جانب سے جاری بدمعاش،بھتہ خوروں اورقبضہ گروپو ں کی فہرست غیر قانونی ہے۔
درخواست نے مزید موقف اپنایا کہ پولیس کی جانب سے گزشتہ برس جاری فہرست کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا،گزشتہ فہرستوں سے متعلق کیس عدالت میں زیر سماعت ہے،جو پرچے ہیں اس پر عدالتی کاروائی کا سامنا کررہے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت سی سی پی او لاہور کی جاری کردہ نئی فہرست کو کالعدم قرار دے۔