لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوام حکومتی ترجمانوں کی ”الف لیلی“کی کہانیاں سن سن کے تنگ آچکے ہیں۔
عوام کے جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں ہر ہفتے بجلی مہنگی کرتے تم لوگوں کو شرم نہیں آتی ۔“پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ” اپنے سرغنہ ”عمران احمد خان نیازی“کی ریشہ دوانیوں پر پردہ ڈالنے آجاتا ہے۔تم لوگ کس منہ سے بجلی،گیس،پیٹرول،چینی گھی کی قیمتوں اور مہنگائی کا دفاع کرتے ہو؟۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہاعوام سے ووٹ لے کر آنے والے عوام کے خیر خواہ اور ہمدرد ہوتے ہیں۔چور دروازے سے مسلط ہونے والے صرف اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف رہتے ہیں۔
نئے پاکستان میں کسی محب وطن اور عوامی درد رکھنے والے لیڈر کی ضرورت نہیں۔نئے پاکستان میں صرف ٹھگوں کے ٹولے کا راج ہے جو دن رات عوام کو لوٹنے کے منصوبے بناتا ہے۔پاکستان ایک راہ زن کے حوالے اور پنجاب ایک انڈر ٹریننگ شخص کے حوالے ہیں۔