داخلہ فار م ارسال

اوپن یونیورسٹی نے طلباءکو کمپیوٹرائزڈ داخلہ فار م ارسال کردئیے، ویب سائٹ پر بھی دستیاب

اسلام آباد (لاہور نامہ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2021ءکے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے میٹرک)جنرل( میٹرک درس نظامی)ثانویہ عامہ( ایف اے)جنرل(آئی کام اور ایف اے درس نظامی)ثانویہ خاصہ(میں پہلے سے داخل طلبہ(Continuing Students) کو اُن کے اگلے سمسٹر میں داخلے کے لئے کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارم ارسال کردئیے۔

فارم موصول نہ ہو نے کی صورت میں طلبہ کو یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب داخلہ فارم آن لائن مکمل کرنے اور داخلہ فیس یونائیٹڈ بینک ، ایم سی بی بینک ، الائیڈ بینک اور فرسٹ ویمن بینک کی کسی بھی برانچ میں 5۔مارچ تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی نے داخلے کے نئے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم حاصل اور جمع کرانے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ اِن پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،علاقائی کیمپسسز/ر ابطہ دفاتراور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

داخلہ فارم اور پراسپکٹس ِیونیورسٹی کی ویب سائٹ https://online.aiou.edu.pk) (پر بھی موجود ہیں۔پراسپکٹس سیل پوائنٹس کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن051-111-112-468سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

طلباءکویونائیٹڈ بینک ، ایم سی بی بینک ، الائیڈ بینک اور فرسٹ ویمن بینک کی کسی بھی برانچ میںفیس جمع کروانے کے لئے صرف چالان فارم پیش کرنا ہوگا۔چالان پُر کرتے وقت طلبہ کواپنا پروگرام کوڈ ٹِک کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ فیس جمع کروانے کے 48۔گھنٹے کے اندر طلبہ نے یونیورسٹی کو فارم اِس طریقے سے بھجوانا ہے۔

بنک کے واپس کردہ چالان)سٹوڈنٹ کاپی(کے ساتھ ایڈریس لیبل لگا ہوا ہے اِسے چالان سے الگ کرلیں۔چالان کی "یونیورسٹی کاپی” کو اپنے مکمل شدہ داخلہ فار م کے ساتھ لف کریںاور کسی لفافے میں ڈال کر چالان فارم سے جدا کیا ہواایڈرس لیبل اِس پر چسپاں کردیں۔

یہ لفافہ اپنے قریبی پوسٹ آفس میں جاکر رجسٹری کروائیںاور رسید حاصل کریں۔واضح رہے کہ داخلے کے امیدواروں کو رجسٹری کے پیسے پوسٹ آفس کو نہیں دینے  یہ پیسے پہلے ہی یونیورسٹی پوسٹ آفس کو دے چکی ہے۔