سپیشل اکنامک زونز

پنجاب میں 13 سپیشل اکنامک زونز کا منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کا اعزازہے

لاہور(لاہور نامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب میں 13 سپیشل اکنامک زونز کا منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کا اعزازہے۔

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کاافتتاح ہوچکا ہے۔ قائداعظم بزنس پارک اوردیگر منصوبے بھی تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہے ہیں۔پنجاب روزگار سکیم کے تحت چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کومجموعی طورپر تقریباً 36 ارب روپے کے قرضے بھی دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا اس سال معمول سے تقریباً 94 ہزار زیادہ طلبا کو ٹیکنیکل ٹریننگ فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلال پورکینال کے منصوبے کی تکمیل سے 1لاکھ60ہزار سے زائداراضی کو آبپاشی کیلئے اضافی پانی میسر ہوگا اور گریٹر تھل کینال چوپارہ برانچ کی تکمیل سے تھل میں 2لاکھ 94ہزار ایکڑ اراضی زیر آب لائی جاسکے گی۔

تریموں اورپنجندبیراج کی بحالی کامنصوبہ زیر تکمیل ہے جس سے اگلے 100 سال کے لئے آبپاشی کے لئے پانی کی بحالی یقینی بنائی جاسکے گی۔صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پوٹھوہار یجن اورکوہ سلیمان کے علاقے میں چھوٹے ڈیم بنائے جارہے ہیں۔

نیا پاکستان منزل آسان پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں دیہی علاقوں میں 1200کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی 174سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں۔ 10بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت8لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی پر86کروڑ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔ صوبے بھر میں سکولوں اور یونیورسٹیوں کی سولرائزیشن کا آغاز کردیاگیا ہے۔