استنبول (لاہور نامہ)’ارطغرل غازی’ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جو ان کے مداحوں میں خوب پسند کی جارہی ہے۔
اسرا بیلگیچ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر نے ابتدا میں مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا کہ اداکارہ کو کون انگوٹھی پہنا رہا ہے، بعدازاں معلوم چلنے پر مداحوں کی حیرانی ختم ہوگئی کہ یہ اداکارہ کے ڈرامے کے ایک سین کی تصویر ہے۔
اسرا بیلگیچ نے اپنے ڈرامے ‘رامو’ کے ساتھی اداکار کے ساتھ ایک سین کی تصویر شیئر کی جس میں اداکار ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انگوٹھی دیتا ہے جسے اداکارہ پہن لیتی ہیں۔
اس ڈرامے کا دوسرا سیزن 18 ستمبر سے شروع ہوا تھا۔اداکارہ کی اس خوبصورت تصویر کو اب تک 4لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں جبکہ اسی پوسٹ پر 3ہزار سے زیادہ کمنٹس بھی لکھے گئے ہیں۔