یو ای ٹی لاہور کا اعزاز

یو ای ٹی لاہور کا اعزاز، ہواوے آئی سی ٹی کمپیٹیشن کا مڈل ایسٹ ایوارڈ جیت لیا

لاہور(لاہور نامہ)یونیورسٹی آف انجینئرئنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے الخوارزمی انسٹیویٹ آف کمپیوٹر سائنس نے مشرق وسطیٰ میں ہواوے ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔

ڈاکٹر عثمان غنی خان کی سربراہی میں یو ای ٹی کی ٹیم نے انوویشن ٹریک 2020 کے تحت ایکسلینس ایوارڈ برائے صحت وخوشحالی جیتا ، یونیورسٹی کی ٹیم میں محمد صہیب ، عروج فاطمہ اور حافظ عمر شامل تھے۔

الخوارزمی انسیٹیویٹ آف کمپیوٹر سائنس کی ٹیم کو ہواوے آئی سی ٹی کمپیٹیشن مڈل ایسٹ2020 میں ایکسلینٹ پارٹنر ایوارڈ سے نوازہ کیا ہے ۔ یو ای ٹی کی ٹیم نے انوویشن ٹریک 2020 کے تحت صحت اور خوشحالی کے میدان میں ایوارڈ اپنے نام کیا، ایوارڈ کا حصول یو ای ٹی ٹیم کی لگن ، محنت کی بدولت ممکن ہوا۔

مقابلے میں طلبہ کی صلاحیتوں کا جائزہ انوویشن ، تعاون ،ٹیم ورک کے ذریعے لیا گیا۔ جس دوران طلبہ نے ہواوے اطلس 200 کٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آئی او ٹی ، ڈیٹا اوراے ون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے یو ای ٹی کی ٹیم اور ڈاکٹر عثمان غنی کو یونیورسٹی کیلئے اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ یہ مقابلہ پہلی بار مشرق وسطیٰ میں منعقد ہوا تھا اور نو ممالک کے دس ٹیموں نے مقابلےمیں حصہ لیا تھا.