احدرضامیر

ڈرامہ سیریل ”عہد وفا”میں فوجی آفیسرکے کردار سے بہت مقبول ہوا، احدرضامیر

لاہور( لاہور نامہ)نامور اداکار احدرضامیر نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ”عہد وفا”میں فوجی آفیسرکاکردار بہت مقبول ہوا ،یہ کردارنبھانے کیلئے بڑی محنت کی اور خدا کی ذات نے مجھے کامیابی سے نوازا ،میں نے یہ دیکھاہے کہ پاک فوج میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتاہے اور اس ادارے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے۔

احدرضا میر نے کہا کہ میں نے سوچابھی نہیں تھاکہ ”عہدوفا”میں نبھایا گیا میراکردار اتنامقبول ہو جائے گا کہ اس کی نسبت سے میری پہچان ہوگی ۔ڈرامے کے دیگرکرداروں نے بھی بھرپو رلگن سے کام کیا اور سبھی کرداربہت مقبول ہوئے ۔ احدرضامیر نے کہا کہ پرستاروں کو یقین دلاتاہوںکہ انہیں کبھی مایوس نہیں کروںگااور ہمیشہ معیاری کام میری ترجیح ہو گی ۔