پریمئر سپر لیگ کارپورٹ چیلنج کپ ،رائونڈ میچز میں ڈی پی ایس، آئی پی سی اور جاز کی کامیابی

لاہور( لاہور نامہ)پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام کارپورٹ چیلنج کپ کے رائونڈ میچز میں ڈی پی ایس، آئی پی سی اور جاز نے کامیابی حاصل کرلی ،اتفاق کرکٹ گرائونڈ اور ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام کارپوریٹ چیلنج کپ میں تین رائونڈ میچز کھیلے گئے۔

پریمئر سپر لیگ
پریمئر سپر لیگ کارپورٹ چیلنج کپ ،رائونڈ میچز میں ڈی پی ایس، آئی پی سی اور جاز کی کامیابی

ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں جاز نے پاکستان سول ایوی ایشن کو 49 رنز سے شکست دی۔ جاز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

پریمئر سپر لیگ کارپورٹ
پریمئر سپر لیگ کارپورٹ چیلنج کپ ،رائونڈ میچز میں ڈی پی ایس، آئی پی سی اور جاز کی کامیابی

خرم ہمایوں نے 88 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مبشر علی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔ فواد سیف نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ڈی پی ایس، آئی پی سی اور جاز کی کامیابی
پریمئر سپر لیگ کارپورٹ چیلنج کپ ،رائونڈ میچز میں ڈی پی ایس، آئی پی سی اور جاز کی کامیابی

کامران ہمایوں کو شاندار بیٹنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آئی پی سی نے یوبی لوکریٹیو کی ٹیم کو 40 رنز سے ہرا دیا۔ آئی پی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

عمیر علی اور ارسلان نصر اللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز بنائے جبکہ فہیم مختار بٹ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں یوبی لوکریٹیو کی ٹیم 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ امیر حمزہ 42 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عدنان پرویز نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

عمیر علی نصف سنچری سکور کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ڈی پی ایس نے ایکسپرٹ ڈی جی کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ ایکسپرٹ ڈی جی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 124 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

خرم شاہد نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ ڈی پی ایس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ محمد صدیق نے 59 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ خرم شاہد کو بہترین کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔