فارن فنڈنگ کیس

فارن فنڈنگ پر پی ڈی ایم کا شور شرابہ ڈرامہ ہے، ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (لاہور نامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ پر پی ڈی ایم کا شور شرابہ ڈرامہ ہے،اپوز یشن کا چور مچائے شورفارمو لا فلا پ ہو چکا براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے،

عظمت شیخ کو چھوڑ کر کوئی فرشتہ بھی لگا دیں تو چور لٹیرے لیڈر پھر بھی اعتراض کرینگے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ براڈ شیٹ کیس اٹھارہ سال قبل کا سکینڈل ہے.

جس کا فیصلہ بھی 2018میں آچکا تھا،موجودہ حکومت نے ادائیگی اس لئے کی کیونکہ پاکستان کو پانچ ہزار پانڈ روزانہ جرمانہ ہو رہا تھا، اس سکینڈل کی تحقیقات کے لئے حکومت جو بھی کمیٹی بن رہی ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اس پر اعتراض کررہی ہیں کیو نکہ اپوز یشن جماعتیں سمجھتی ہیں کہ ان کی چور پکڑی جائے گی۔

انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرنے والو ں کو اپنا گر یبان جھانکنا چاہیے فارن فنڈ نگ کیس پر شور مچانے والے اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکے ہیں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔