ڈاکٹرثانیہ نشتر

ملک بھر میں احساس پروگرام کیلئے 65 فیصد سروے مکمل کرلیا ، ڈاکٹرثانیہ نشتر

مردان(لاہور نامہ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں احساس پروگرام کیلئے 65 فیصد سروے مکمل کر لیا ہے، اس کی بنیاد پر تمام فیصلے کئے جاتے ہیں، حکومت سروے کی بنیاد پر کوئی معاوضہ نہیں لے رہی، تمام پراسیس ڈیجیٹل ہے، اگر کوئی فارم بانٹنے آئے تو ان سے بات نہ کریں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کے پی میں 45 فی صد سروے مکمل ہو چکا، یہ پروگرام بلا تعصب جاری ہے، مستحقِ لوگوں کو فائدہ ہوگا مردان، حکومت اس پروگرام کی ڈونر ہے، احساس پروگرام سے وومن یونیورسٹی میں 124 لڑکیوں کو سکالرشپ ملی ہیں،

فروری سے لوگوں کو امدادی پیکیج ملنا شروع ہو جائے گا۔ ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے سروے کے تحت وصیلہ تعلیم، احساس کفالت، احساس آمدن شامل ہیں، جون کے آخر میں یہ سروے مکمل ہوجائے گا۔