لاہور(لاہور نامہ) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی قیادت مضبوط اعصاب کے مالک وزیر اعظم عمران خان کے عزم اورحوصلے کی وجہ سے سخت مایوسی کاشکار ہے، اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے پر اعتبار کرنے کیلئے تیار نہیں اوران کے درمیان پھوٹ پڑ چکی ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 127میں کوٹلی پیر عبدالرحمان باغبانپورہ لنک روڈ کاافتتاح کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ اپوزیشن ایسے ہی اٹھک بیٹھک کرتی رہے گی او روزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اورپانچ سال بعد دوبارہ میدان میں آئیں گے اورعوام جو بھی فیصلہ کریں گے اسے تسلیم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادرفوج ملک کی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ملک میں امن و امان کے قیام سمیت ہر طرح کی امدادی سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل ہیں اس لئے پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔
اپوزیشن نے قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف جو بیانیہ اپنایا اسے عوام نے یکسرمستردکردیا ہے ۔پی ڈی ایم کے بیانیے ناکام ہوچکا ہے اور اپوزیشن کیلئے اس کے آفٹرشاکس بھی آتے رہیں گے۔