ڈاکٹر یاسمین راشد

کورونا ویکسین کا چین کیساتھ چلنے والا ٹرائل مکمل،نتائج چند روز میں، ڈاکٹر یاسمین راشد

راولپنڈی(لاہور نامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کا چین کے ساتھ چلنے والا ٹرائل مکمل ہوگیا، چند روز میں نتائج آجائیں گے، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی.

پنجاب میں کورونا سے اموات کی شرح میں کمی ہوئی۔یاسمین راشد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 52 لاکھ صحت کارڈ تقسیم ہوچکے،

صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کی سہولت ہوگی، خیبرپختونخوا میں تمام خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کر دیا گیا، وزیراعظم چاہتے ہیں پاکستان فلاحی ریاست بنے، ہم انسانوں کی صحت پر سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔