لاہور(لاہور نامہ)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ و ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے تمام صنعتوں کو یکساں ریٹ پر بجلی و گیس فراہم کی جائے.
انہوں نے تمام انڈسٹریز کو ٹیکسٹائل ریٹ پر بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے برآمدی شعبہ کی طرح ، گھریو اور کمرشل صارفین کو بھی چھ ڈالر پر ایل این جی ملنی چاہیے ۔ صنعتی مقاصد کے لئے مہنگی بجلی مہنگی پیداوار کا باعث ہے،
مختلف سرچارج سمیت 9قسم کے ٹیکسز سے بجلی مہنگی ہونے سے پیداواری لاگت دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔ٹیکسٹائل کو 10روپے فی یونٹ اور دیگر اندسٹری کو 18 روپے فی یونٹ تک بجلی دینا ناانصافی ہے.
صنعتوں کو بجلی و گیس جیسی بنیادی یو ٹیلیٹز مہنگی ملنے سے معیشت تباہی کی طرف لے جانے کے مترادف ہے۔برآمدات میں اضافہ نہ ہونے کی اہم وجہ مہنگی بجلی بھی ہے جس کی قیمت میں کمی کی جانی انتہائی ضروری ہے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ہی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی کی جاسکتی ہے ۔
خادم حسین نے کہا کہ حکومت سستی بجلی ذرائع کو نظر انداز کر کے مہنگے ترین پلانٹ کو ترجیح دیکر بجلی پیدا کر رہی ہے جس سے آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے ملکی صنعت کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت نہ صرف مینو فیکچررز کی معاونت ہو ، بلکہ صنعتی کارکنوں کو بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کے اقدامات کیے جائیں۔