لاہور(لاہور نامہ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی کی رپور ٹ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، حکومت اتنا جھوٹ بولتی ہے کہ کوئی انتہا نہیں ، اب کہہ رہے ہیں ٹرانسپرنسی کی رپورٹ ماضی کے ڈیٹا پر مشتمل ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت جھوٹ بولنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، یہ جتنے مرضی جھوٹے کمیشن بنالیں عوام کو حقائق پتہ چل چکے، حکومت گردشی قرض اور دیگر مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی، حکومت کب تک اپنی ناکامی سابق حکومتوں پر ڈالے گی، فارن فنڈنگ کیس 6 سال سے التوا کا شکار ہے۔