لاہور (لاہور نامہ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم منہ کے بل جاگری ہے، عوام کو دھوکا دینا اپوزیشن کا وتیرہ ہے لیکن اب ایسے نہیں ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کرنیوالوں میں میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی، سلیم سرور جوڑا ، غلام علی اصغرخان، چوہدری افتخار حسین، احمد خان، امین اللہ خان ، مامون تارڑ اور محمد ارشد چوہدری شامل تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پربات چیت کی گئی ، اس موقع پر عثمان بزدار نے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کسی کومنتخب نمائندوں کے جائز کام میں آڑے نہیں آنے دیا جائے گا،
منتخب نمائندوں کو پوراعزت واحترام ملے گا اور مسائل کے حل کے لئے عوامی نمائندوں سے مشاورت کاسلسلہ جاری رکھوں گا، اراکین کی تجاویز کو اہمیت اور قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔ اپوزیشن کے حوالے سے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم کام کررہےہیں اوراپوزیشن شر پھیلا رہی ہے،
پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے اور پی ڈی ایم منہ کے بل جاگری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سبزباغ دکھانے والوں نے عوام کو ہمیشہ دھوکا دیا، کسی الزام کی پرواہ نہیں، صرف عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں، لوٹ مار کی منڈی لگانے والے مظلوم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، عوام کودھوکا دینا اپوزیشن کا وتیرہ ہے لیکن اب ایسے نہیں ہوگا۔