لاہور (لاہور نامہ)وزیر مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود اور ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا اور صوبائی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے تفصیلی جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ وزیر مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود کی پی ایچ اے افسران کو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو مزید خوبصورت بنانے کے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ شہر لاہور کے داخلی راستوں کی خوبصورتی کیلئے پی ایچ اے اپنا قلیدی کردار ادا کرے گا۔
باب لاہور سمیت دیگر داخلی اور خارجی راستوں پر ہارٹی کلچر کے کام اور برقی قمقموں میں اضافہ کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ پی ایچ اے شہر لاہور کی داخلی اور خارجی شاہراؤں پر ہارٹی کلچر اور انجینئر نگ کے کام کو جلد شروع کردے گا۔
داخلی اور خارجی راستوں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے دلکش ڈیزائنز پر کام کیا جائے گا۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے مزید کہا کہ صوبائی دارالحکومت کو سرسبز اور باغوں کا شہر بنانے کیلئے پی ایچ اے دن رات کوشاں ہے۔