چترال (لاہور نامہ) چترال میں روس سے تعلق رکھنے والے شکاری نے 38 انچ سائز کے 8 سالہ کشمیر مارخور کا شکار کیا۔ روس سے تعلق رکھنے والے شکاری اہوجینی سخاروف نے 38 انچ سائز کے 8 سالہ کشمیر مارخور کا شکار کیا۔
محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کو روسی شکاری کی جانب سے اس ٹرافی شکار کیلئے 64 ہزار امریکی ڈالر ادا کیے گئے تھے۔ یہ اس سیزن کا تیسرا اور آخری ٹرافی شکار ہے، جب کہ گزشتہ ماہ 2 امریکیوں نے توشی شاشا میں شکار کیا تھا۔