لاہور(لاہور نامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسترد شدہ سیاستدان حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، بد عنوان سیاسی عناصرحکومت کے لئے مشکلات پیدا کر کے اپنے مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں،
دو خاندانوں نے 5 ارب ڈالر ملک سے منی لانڈرنگ کے ذریعہ باہر بھیجے ہیں وہ یہ پیسے واپس کریں یا سزا کے لئے تیار ہوجائیں،معیشت کی بنیادیں مضبوط ہو رہی ہیں ، ملکی ترقی کی راہ میں جو لوگ بھی رکاوٹیں ڈالیں گے وہ ناکامی سے دوچار ہونگے ،
ملک میں معاشی بحران کی ذمہ دار سابق حکومت ہے ، انہوں نے کہا کہ ن لےگ نے ملک کو معاشی طو رپر ڈبودیا ، ملک میں معاشی اصلاحات لانے کے لئے وقت درکار ہے ، ملک کے تمام مسائل بتدرےج حل کرلیں گے،
10 سالوں میں 60ارب ڈالر قرضے کا ایک بڑا حجم سابق حکمرانوں کی جیبوں میں چلا گیا ہے، بدعنوانوں پرہاتھ ڈال کر جب ان سے لوٹی ہوئی دولت کا پوچھا جاتا ہے تو وہ جمہوریت اورپارلیمان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔