ٹرانسپرنسی , شہباز شریف

یہ کرپشن کم کرنے کا رونا روتے ہیں،ٹرانسپرنسی کی رپورٹ سامنے ہے، شہباز شریف

لاہور (لاہور نامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ کا ذکرچھیڑ دیا ۔گزشتہ روز احتساب عدالت میں سماعت کے دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے روسٹرم پر حاضری مکمل کروائی ۔

شہباز شریف نے روسٹرم پر ایک بار پھر اپنی صفائی میں بیان دینا شروع کردیا ۔شہباز شریف نے کرپشن کے حوالے سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ دی جج صاحب یہ دیکھیں ، ہماری حکومت میں یہ کرپشن نہیں تھی ۔

فاضل جج نے شہباز شریف کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ مجھے کیس شروع کرنے دیں میرا وقت ضائع نہ کیا جائے ۔شہباز شریف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ کرپشن درست کی تھی مگر آج افسوس ہوا اب کرپشن بڑھ چکی ہے۔

یہ جو کرپشن کم کرنے کا رونا روتے رہتے ہیں رپورٹ آپ کے سامنے ہے ۔ہم نے اللہ کے فضل سے کرپشن کم کی اور قوم کی خدمت کی ،نیب قیامت کے دن تک میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ۔جس پر فاضل عدالت نے کہا کہ یہ تو اچھا ہے آپ بری ہو جائیں گے ۔