لاہور (لاہور نامہ) پنجاب گروپ آف کالجز نے ہمیشہ اپنے طالب علموں کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا ہے۔ اور اسی سلسلے میں طلباءکی جسمانی اور ذ ہنی صحت کے لئے ورچوئل کلینک کا آغاز کر کے ایک اور انقلابی اقدام اٹھایا ہے۔
طلباءصحت سے متعلق کسی بھی پریشانی سے نمٹنے کے لئے ذہنی صحت کے ماہرین ، مشیران اور ڈاکٹر وں کے ساتھ ورچوئل سیشن بک کر سکیں گے۔
گزشتہ دنوں اسی سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے کہ پنجاب کا لجزمیں طلبہ کیلئے ورچوئل میڈیکل کلینکس کا آغاز خوش آئند ہے اس سے جہاں صحت مند پنجاب کا حکومتی مشن پورا ہو گا وہاں طلباءو طالبات کا تعلیمی سفربھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پنجاب کالجزنے جس انداز سے تعلیمی سفر کو جاری رکھا ہوا وہ قا بل تعر یف ہے۔ حنیف خان پتافی نے پنجاب کالجز کی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجود دیگر نجی تعلیمی اداروں کو بھی چاہیے.
وہ پنجاب کالجز کی طرز پر ایسے اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں جس سے طلبہ کی صحت کو لاحق خطرات دور ہوسکیں۔ تقریب میں آن لائن میڈیکل کوارڈنیٹر ز کو لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے گئے۔