گورو دوارہ بابے دی بیری سیالکورٹ جو کہ قدیمی گورو داورہ ہے‘ سیدہ سمیرا رضوی

لاہور : متروکہ وقف املاک بورڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سیدہ سمیرا رضوی کا کہنا ہے کہ گورو دوارہ بابے دی بیری سیالکورٹ جو کہ قدیمی گورو داورہ ہے۔آفس ریکارڈ کے مطابق گورو دوارہ کی زمین پر کوئی ناجائز قابضین موجود نہ ہیں 1996میں وزیراعظم پاکستان کے حکم پر کچھ رقبہ پر کچی آبادی ڈکلیئر کیا گیا جس پر ٹوکن رینٹ ہے۔ جہاں تک تالاب کا ذکر ہے اس بارے میں تمام خبریں اور الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے تالاب آٹھ کنال 18مرلے پر مشتمل ہے جو کہ 30سال قبل اسوقت کے چیئرمین نے بورڈ منظوری کے بعد لیز پر دیا تھا ،اور اس بارے میں مزید احکامات کے لیے بورڈ کو تحریری درخواست دی گئی ہے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ کے حکم پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کر کے قیمتی اراضی واگزار کروائی گئیں ہیں ،اور اس ضمن میں کوئی غفلت نہ برتی جا رہی ہے ۔ضلعی آفس کا عملہ دن رات سرگرم عمل ہے اور ٹرسٹ بورڈ کی اراضی پر قابض ناجائز قابضین اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف تیزی سے عملی اقدمات کیے جا رہے ہیں ،اور کچھ روز قبل ہیں گورو دوارہ بابے دی بیری کے مین داخلی حصہ پر سے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے قبضہ واگزار کروایا گیا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور ڈپٹی کمشنر نارروال کو ناجائز قابضین کی تفصیل اور فہرست فراہم کی گئی ہے تا کہ ان سے قبضہ واگزار کروا کر واپس بورڈ کے قبضہ میں پراپرٹی دی جا ئے گورو د وارہ بابے دی بیری کی اراضی پر قبضہ بارے تمام خبریں بے بنیا د اور جھوٹ پر مبنی اور اصل حقائق سے منافی ہیں میں اور میرا عملہ انتہائی ایماننداری اوربورڈ کے بہترین مفاد میں دن رات اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔