مداخلت اور خامیاں نکالنا

دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت اور خامیاں نکالنا فیشن بن چکا ہے، متیرا

لاہور (لاہور نامہ) نامور اداکارہ و ماڈل متیرانے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ سوشل میڈیا کولوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال کیا جائے بلکہ اس کے ذریعے لوگوں کی عزت افزائی بھی کی جاسکتی ہے ،دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت اور خامیاں نکالنا فیشن بن چکا ہے ۔

متیرا نے کہا کہ سوشل میڈیا لوگوں سے رابطے بڑھانے اور اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن ہمارے ہاں یہ ہوتا ہے کہ زیادہ تر لوگوں نے دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے اورانتشارکوفروغ دینے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے

،دلیل کے ساتھ اپنی بات ضرور کہنی چاہیے لیکن میرے سمیت کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی کوقائل کرنے کیلئے زبردستی اپنا فلسفہ اس پر تھونپا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ماڈرن لباس میری شخصیت کا حصہ بن چکا ہے اورمجھے جو اچھا لگتا ہے وہی پہنتی ہوں ۔ مجھے بے جا پابندیاں اچھی نہیں لگتیں جو دل میں ہوتا ہے وہی میری زبان پر ہوتا ہے ۔