لاہور(لاہور نامہ)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اربوں کھربوں کی لوٹ مار کرنے والی لیگی قیادت کا اپوزیشن چیمبر کوچلانے کیلئے اراکین سے فی کس پانچ ہزارچندہ جمع کرنا مضحکہ خیز ہے جبکہ ادائیگی نہ کرنے والوں کو ڈیفالٹر بھی قراردیدیا گیا ہے.
گزشتہ ادوار میں شریف خاندان کی رہائشگاہوں اور پارٹی سیکرٹریٹ کے تمام اخراجات قومی خزانے سے ادا ہوتے تھے جبکہ آج یہ اپنی جیب سے ایک روپیہ خرچ کرنے کے روادار نہیں،پارٹی سیکرٹریٹ کے متعددملازمین کو نہ صرف نوکریوں سے نکال دیا گیا بلکہ جو موجود ہیں انہیں بھی تنخواہوں کی ادائیگی بھی تاخیر کی جارہی ہے ۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ الحمد اللہ آج ملک معاشی طور پرآگے بڑھ رہا ہے البتہ اپوزیشن معاشی طور پر ضروربحران کا شکارہے جس کی وجہ ہر وقت ان کی چیخیں سنائی دیتی ہیں۔
قوم جانتی ہے کہ شریف خاندان اورمولانافضل الرحمان نے کب اپنی جیب سے اخراجات کئے ہیں بلکہ یہ عہدوں کی آڑ میں نہ صرف قومی خزانے سے اپنے اخراجات پورے کرتے رہے بلکہ اس میں نقب بھی لگاتے رہے ہیں لیکن اب لوٹ ماردورکبھی واپس نہیں آئے گا ۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات میںشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے عملی پیشرفت کردی ہے اور اپوزیشن مخالفت کر کے عوام میں ایکسپوز ہو رہی ہے ۔