رسید لینے پر چارجز عائد

کچھ بینکوں نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد رسید لینے پر چارجز عائد کردئیے

لاہور( لاہور نامہ)بعض بینکوں نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد رسید لینے پر چارجز عائد کردئیے،رسید لینے پر ڈھائی روپے کٹوتی کی جارہی ہے ۔

اے ٹی ایم پر صارف سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ رسید لینا چاہتے ہیں یا نہیں، اگر صارف ہاں پر کلک کرے گا تو رسید پرنٹ ہوجائے گی اور ڈھائی روپے کی کٹوتی ہوگی۔

ملک میں کمرشل بینکوں کے ساڑھے پانچ کروڑ صارفین ہیں جو صارف اے ٹی ایم پر بیلنس رقم پر رسید لینے یا کیش لینے پر رسید لے گا اس کے اکائونٹ سے ڈھائی روپے فی رسید کاٹ لیے جائیں گے۔

اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک نے اے ٹی ایم رسید جاری کرنے پر چارجز عائد کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی ۔بینک اپنی خدمات کے عوض صارفین سے چارجز لینے میں آزاد ہیں.

جو شیڈول آف چارجز میں شائع ہوتے ہیں۔بینکوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ماحولیات کو بہتر بنانا اور کاغذ کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہے۔