داخلے نہ بھجوائے جانے پر طلباء سراپا احتجاج

لاہور: فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے طلباءکے داخلے بھجوائے نہ جانے پر گورنمنٹ ایم اے او کالج کے بعد اسلامیہ کالج آف کامرس اقبال ٹاﺅن کے طلباءبھی سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے کالج کے پرنسپل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میں بلیوارڈ اقبال ٹاﺅن میں ٹریفک بند کر دی۔ کالج کے پرنسپل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ان کا مطالبہ تھا کہ تمام کے تمام طلباءکے داخلے بھجوائے جائیں۔ احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ کالج کے پرنسپل نے کالج کے 60 طلبا کے داخلے روک رکھے تھے جن میں سے 15 طلباءکے داخلے بھجوائے گئے لیکن باقی 45 طلباءکے داخلے نہیں بھجوائے گئے جن سے ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔