لاہور (لاہورنامہ)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ثانیہ نشترنے کہا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں احساس کفالت کا ستر فیصد سروے مکمل ہوچکا ہے، احساس سروے ڈیجیٹل اور اس کا ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ نہیں ہے، 70 لاکھ خاندانوں کی کفالت کا ہدف جون تک مکمل ہو جائے گا،
3.8 ملین خاندان رجسٹرڈ ہوئے ہیں، 2.2 ملین شناختی کارڈز ہیں جبکہ 18 لاکھ تصدیق شدہ ہیں، معزور افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت دو ہزار روپے مزید ملیں گے،مقامی اساتذہ مخصوص وردی میں گھر گھر جا کر فری سروے کرِیں گے۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ تمام لسانی اور طبقات کو بالا تر رکھتے ہوئے سروے کیا جا رہا ہے، بچوں کے تعلیمی وظائف، احساس نشوو نما اور ماہانہ وظیفہ کا سلسلہ اس پروگرام سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیئے سروے کا جلد اور غیر سیاسی بنیادوں پر ہونا اہمیت کا حامل اور اس بارے آگاہی بہت ضروری ہے، لوگوں کے گھر ٹیمیں جائیں گی،خاص وردی ہوگی، مقامی اساتذہ گھر گھر جا کر سروے کرِیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سروے کی کوئی فیس نہیں ہے، ٹیموں کو شناختی کارڈ نمبرز ضرور دیں خاس طور پر بہت سارے وظائف خواتین سے منسلک ہیں اس لیئے انکا شناختی کارڈ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کلر سیداں، ساہیوال اور وزیرستان میں احساس پروگرام کے وظائف دیئے ہیں،جہاں جہاں سروے مکمل ہو رہا ہے وہاں وظائف دے رہے ہیں،کل تک 2 لاکھ80 ہزار لوگوں کو احساس کفالت کا میسج بھیجا گیا ہے،
آج بھی دو لاکھ لوگوں کو پیسوں کا میسج بھیجا جائے گا۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ70 لاکھ خاندانوں کی کفالت کا پروگرام شروع ہوچکا ہے، جون تک یہ اہداف مکمل کر لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں کی مد د کر کے احسان نہیں کر رہی ہے،ایسے افراد کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے بہت سارے ثمرات ہیں، احساس پروگرام کا بجٹ وزارت خزانہ سے آتا ہے کسی انٹرنیشنل ڈونر سے پیسے نہِیں آتے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غربت کی شرح بیورو آف سٹیٹکس کا کام ہے جبکہ ہمارا کام ہا?س ہولڈ کی بنیاد پر ہوتا ہے، جہاں جہاں سروے ہو رہا ہے وہاں امداد جاری کر دی جاتی ہے، آج کل ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں، ڈیٹا کو محفوظ رکھناہماری ذمہ داری اور اس کےلئے پوری ٹیم موجود ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو سروے کی ذمہ داری انکی مرضی سے دی جاتی ہے، ٹارگیٹڈ سبسڈی کا نظام اسی سروے کی بنیاد پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام میں ایک سیل قائم کیا گیاہے جو فیک اکاونٹس کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔