چئیرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر

چئیرمین پی ایچ اے اور چئیرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کی وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سےملاقات

راولپنڈی (لاہور نامہ) چئیرمین پی ایچ اے و مشیر وزیر اعلی آصف محمود اور وائس چئیرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی ملک عابد حسین نے پنجاب کے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے گذشتہ روز ملاقات کی اور انہیں راولپنڈی شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو قدرتی گرین بنانے کے لئے اٹھائے گئے عملی اقدامات سے آگاہ کیا.

وزیر اعلی پنجاب نے ان اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں نہ صرف موجودہ جنگلات کو محفوظ بنانے کے اقدامات کر رہی ہے بلکہ ان میں اضافے کی کاوشیں بھی زیر عمل ہیں.

دریں انثاءملک عابد حسین نے راول پارک راول روڈ کے تفصیلی دورے کے دوران تفریح کےلئے وہاں آنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی صحت عامہ کے لئے شدید خطرہ ہے جو لوگوں کو مختلف بیماریوں اور وائرس کے حملوں کا آسان شکار بناتی ہے.

پی ایچ اے راولپنڈی شہر بالخصوص پارکوں کو قدرتی گرین بنانے کے عمل میں لوگوں کو شریک کرکے اس مہم کو عوامی تحریک بنا رہا ہے تاکہ صحت عامہ کو درپیش خطرات کو کمزور اور انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط کیا جائے ہر شہری کو اس سوچ اور احساس کے ساتھ کم از کم ایک پودا ضرور لگانا اور اسے پروان چڑھانا چائیے.

پھلوں کے چھلکوں اور ریپرز کو جگہ جگہ پھینک دینا ، پودوں اور گھاس وغیرہ کو کچل دینا اور اسی طرح کی دیگر عادات ہمارے ماحول کو آلودہ کرتی ہیں ان عادات اور رویوں کو تبدیل کرکے ہر شہری ماحول کی بہتری کے عمل میں فوری طور پر شریک ہو سکتا ہے .

موسم بہار کی شجر کاری مہم میں ہم عوام کے سرگرم تعاون سے ریکارڈ شجر کاری کریں گے انہوں نے گھریلو خواتین سے کہا کہ وہ اپنے گھروں کی خالی جگہوں ا ور گملوں میں سبزیاں لگائیں جو ماحول کو سر سبز بنانے کے ساتھ ساتھ مالی فوائد بھی دیں گی انہوں نے پارک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور عملے کے اراکین سے کہا کہ وہ سرسبزی و شادابی کو فروغ دینے کےلئے محنت و تندہی کے ساتھ کام کریں