لاہور:لاہور کی احتساب عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی، پیراگون سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر ندیم ضیا اور آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکینڈل میں دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دےدیا۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے قومی احتساب ادارے (نیب) کی درخواست پر 3 مشتبہ ملزمان کو 10 جنوری کو ’مفرور‘ قرار دیا تھا اور نیب کو ہدایت کی تھی کہ تینوں ملزمان کے اخبارات میں وارنٹ شائع کرنے کے بعد 11 فروری کو رپورٹ پیش کرے۔واضح رہے کہ نیب استغاثہ وارث علی جنجوعہ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 87 اور 88 کے تحت کارروائی کا آغاز کیا جائے تاکہ کامران کیانی اور دیگر کو ’مفرور‘ قرار دیا جاسکے۔نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان کے وارنٹ پیش نہیں کیے جاسکے ہیں کیونکہ ان کے گھروں پر تالا لگا ہے۔عدالت نے نیب کی درخواست اور رپورٹ پر تینوں ملزمان کو ’اشتہاری‘ قرار دے دیا۔عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مذکورہ کیس میں 18 فروری کو طلب بھی کرلیا ہے۔سماعت کے دوران نیب کی جانب سے تین ملزمان، وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ اور بسم اللہ انجینئرنگ کے شاہد شفیق کو عدالت میں پیش کیا گیا۔خیال رہے کہ نیب نے اپنے ریفرنس میں شہباز شریف پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی (پی ایل ڈی سی) نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بغیر آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ اسکیم کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کا ٹھیکہ 2013 میں ایم/ایس چوہدری عبدالطیف اینڈ سنز کو دیا تھا۔کونپرو سروسز پرائیوٹ لمیٹڈ نامی کمپنی نے فواد الحسن فواد کو رشوت دینے کی شکایت کی تھی۔نیب نے الزام لگایا کہ شکایت گزار کمپنی کامران کیانی کی ملکیت میں ہے۔ریفرنس میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعلٰی نے قانونی اختیار کے بغیر پی ایل ڈی سی کو رہائشی منصوبہ ایل ڈی اے کے سپرد کرنے کا حکم دیا اور اس وقت احد چیمہ ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے سربراہی کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ منصوبے کا آغاز کیا تاکہ بسم اللہ انجینئرنگ کو غیر قانونی فائدہ پہنچایا جاسکے۔نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ بسم اللہ انجینئرنگ سروسز پیراگون سٹی پرائیوٹ لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM