لاہور(لاہور نامہ) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے احتساب عدالت کے جج کی اجازت کے بعد سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے لیگی امیدواروں کی ٹکٹس پر دستخط کر دئیے۔
آشیانہ کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ اگر عدالت اجازت دے تو مجھے سینیٹ کے لیے ٹکٹ دستخط کرنے ہیں۔
معززجج نے اس کی اجازت دیدی جس پر شہباز شریف نے کہا کہ کیونکہ میں تحویل میں ہوں تو میرے دستخط کے بعد اس کی تصدیق آپ کی عدالت سے کرانا ضروری ہو گی۔ ٹکٹوں پر دستخطوں کے بعد جج احتساب عدالت نے تمام ٹکٹس کی تصدیق کر دی۔