دبئی :ویسٹ انڈین ویمن کرکٹرز نے دورہ پاکستان کو اپنے لیے اعزاز قرار دیدیا۔پیسر شاکیرا سیلمین نے کہاکہ مجھے بہت ہی خوشی ہوئی کہ ایسی ٹیم کا حصہ بنی جو پاکستان جانے کو تیار ہوئی، میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے پاکستانی خواتین کی اپنی فیملیز کے سامنے کھیلنے میں مدد کی، مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ اپنے میدانوں پر کھیلنا پاکستانی پلیئرز کیلیے کتنا اہمیت کا حامل ہے۔ ان کی ساتھی کھلاڑی انیسہ محمد 2003 میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔انھوں نے کہاکہ میرے لیے پاکستان کا دوبارہ سفر کافی بہتر ثابت ہوا، سچ بات تو یہ ہے کہ میں نے خود کو انتہائی محفوظ محسوس کیا، میں تو یہ کہوں گی کہ پاکستان کا سفر میری زندگی کا سب سے بہترین سفر رہا، میں نے اپنی ساتھی کھلاڑیوں کی بھی پاکستان کے ٹور کیلیے حوصلہ افزائی کی۔ پاکستانی آل رانڈر کائنات امتیاز نے کہاکہ اپنے کراڈ کے سامنے کھیلنے سے بڑھ کر اور کوئی خوشی نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ حال ہی میں کیریبیئن ویمنز ٹیم نے کراچی میں 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM