اسلام آباد(لاہور نامہ)وزیراعظم پاکستان عمران خان آئندہ ہفتے سری لنکا کا دو روزہ دورہ کریں گے،سری لنکن وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان سری لنکن ہم منصب مہندا راجا راجاپاکساکی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر 23 فروری کو سری لنکا پہنچیں گے،
اس دورہ کے دوران وزیر اعظم پاکستان دونوں ممالک راجا پاسکا کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقاتوں میں شریک ہوں گے اور اس دوران کئی ایم او یوز پر بھی دستخط کریں گے،
عمران خان کے ساتھ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داد ، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستان سے حکومتی اور کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلی سطحی وفد بھی سری لنکاجائے گا،
Thank you for your invitation Prime Minister @PresRajapaksa. Looking forward to my visit to 🇱🇰 to further strengthen the friendship & cooperation between our two countries🇵🇰-🇱🇰.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 20, 2021
وزیراعظم عمران خان نے دورے کی دعوت دینے پر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ کے ذریعے سری لنکن وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ،عمران خان نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے دورہ سری لنکا کے منتظر ہیں ۔