لاہور(لاہور نامہ) مذہبی سکا لر شیخ الحد یث مو لانا یو سف خان نے کہاہے کہ خوا تین کا دینی علوم کاحصول وقت کی اہم ضرورت ہے، آ ج کی خواتین ازواج مطہرات اور صحابہ ا کرام کی بیویو ں کی اسلام سے والہانہ محبت کا مطا لعہ کر یں، گھروں کو تباہی سے بچانے کیلئے عور تو ں کی کردار سازی کیلئے علما ء کردار ادا کریں۔
انہو ں نے مو لانااحمد علی لاہوری مسجد اچھرہ کی جامعہ فا طمہ الزہرار ضی اللہ عنہا للبنا ت کی در اسا ت دیننیہ کور س تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا .
اس مو قع پر مو لانا علیم الد ین شا کر ، انجینئر حا فظ نعیم الد ین،پیر ر ضوان نفیس،مو لانا ار شادچغتا ئی ، محمود شاہ ایڈووکیٹ، رانا شکیل ایڈووکیٹ اور قاری ذ کی اللہ کیفی سمیت دیگر علما ء نے بھی خطا ب کیا۔
مو لانا یو سف خان نے مزید کہاکہ حا سد ین کے حسد اور شروں کے شر سے بچنے کیلئے پانچ وقت نماز کی پا بندی کی جائے جا دو ٹو نے سے بچنے کیلئے خوا تین نجو میوں کے پا س جانے سے اجتا ب کر یں کسی غیر مرد کے سامنے عور ت کاجانا انتہا ئی سخت گناہ ہے ۔
خوا تین سو نے سے پہلے سور ت اخلا س ، سور ت النا س، سورت فلک کو تین تین مر تبہ پڑھ کر اپنے پورے جسم پھونک دینے کے عمل کومعمو ل بنا ئیں اس سے اللہ کی رحمت بھی آئے اور کو ئی جادو بھی اثر نہیں کرے گا ۔
جو لو گ جادو کر تے ہیں وہ دائرے اسلام سے خار ج ہو جا تے ہیں ایسے افراد سے میل ملا پ سے بھی اجتنا ب کرنا چاہیے۔