سینیٹر شبلی فراز

وزیر اعظم کی20پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (لاہور نامہ)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی انکی جدوجہدکا مظہر ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی20پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش آزادانہ اورشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی انکی جدوجہدکا مظہر ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ انکی فراخ دلی پرانگلیاں اٹھانیوالے درحقیقت انتخابی عمل میں شفافیت اور اوپن بیلٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کے حوالے سے کہاکہ ان کا دوغلاپن قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ چیلنجز کو قبول کیا،ن لیگ کی 23پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کی درخواست پر وزیراعظم نے اہم اعلان کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کو پروان چڑھانے والے سینیٹ الیکشن میں خفیہ ووٹنگ چاہتے ہیں،

عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ کے طریقہ کار کو رائج کرانا چاہتے ہیں۔شبلی فراز نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرنیوالوں کے عزائم کیا ہیں،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دھونس اور دھاندلی کی سیاست کی۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے امن و امان کو برباد کیا،مسلم لیگ ن بار بار اپنا بیانیہ تبدیل کر رہی ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،حلقہ این اے 75کے انتخاب کے حوالے سے حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔