بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا بیماری سے صحت یاب ہوکر جلد فلم کی شوٹنگ کرنے کا فیصلہ

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ عرفان خان بیماری سے صحت یاب ہونے لگے ، جلد فلم کی شوٹنگ کرنے کا فیصلہ اداکار بیماری کے بعد اداکاری کی شروعات اپنی 2017 کی کامیاب فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل سے کریں گے۔’ہندی میڈیم‘ کی شوٹنگ کے لیے عرفان خان کا لباس بھی تیار کرلیا گیا ہے اور وہ جلد شوٹنگ ٹیم کو جوائن کریں گے۔فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع سے بتایا کہ عرفان خان رواں ماہ 22 فروری سے ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عرفان خان برطانیہ سے بھارت منتقل ہوچکے ہیں اور ان کا فالو اپ چیک اپ ممبئی کے ایک ہسپتال میں ہوتا ہے۔ذرائع نے خوشی ظاہر کی کہ عرفان خان صحت یاب ہو چکے ہیں اور وہ جلد ہی فلم کی ٹیم کو شوٹنگ کے لیے جوائن کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ عرفان خان رواں ماہ کے آخر تک فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گے، تاہم فلم کی مرکزی اداکارہ کو تاحال کاسٹ نہیں کیا جا سکتا۔خیال رہے کہ ہندی میڈیم‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عرفان خان کی اہلیہ کا کردار نبھایا تھا۔